Notifications

MOU regarding Special Technology Zone


یونیورسٹی آف سوات اور خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے مابین سپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی. تقریب میں کامران بنگش صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم, عاطف خان صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی, سیکرٹری ھائیر ایجوکیشن داود خان, وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر, رجسٹرار محمد ریاض, حمد اللہ ڈائرکٹر آئی ٹی یونیورسٹی آف سوات سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کیں. سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام سے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئینگے. اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں صوبے میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے جو پورے ملک کیلئے قابل تقلید ہوں گی. خیبر پختونخواہ حکومت صوبے میں پانچ سپیشل ٹیکنالوجی زونز بنارہی ہے جس کا مقصد صوبے میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا ھے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے صوبائی حکومت اور خصوصی طور پر وزیراعلی محمو خان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر .استوار کریں گ